بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نجِیم نام رکھنا کیساہے؟


سوال

 بندہ کا نام \\"نَجِیۡم ( بروزن'' کریم)" ہے کیا یہ اسلامی نام ہے؟ 

جواب

اسلامی تاریخ کا کوئی ایسا معروف نام نظر سے نہیں گزرا۔البتہ عربی لغت کے اعتبار سے نجیم کا معنیٰ درست ہے۔ نَجم کا معنی ہے کسی شئی کاطلوع ہونا،اگنا،ظاہرہونا۔القاموس الوحید میں ہے:النجِيم من النبات تازہ اگاہوا پوداوغیرہ۔(القاموس الوحید ،ص:1616،ط:ادارہ اسلامیات)لہٰذا نجیم نام رکھ سکتے ہیں ،البتہ نجیم کو  نون کے ضمہ اور جیم کے فتحہ کے ساتھ پڑھا جائے تو زیادہ بہتر ہے یہ ایک مشہور فقیہ ابن نجیم کے نام سے معروف ہیں۔


فتوی نمبر : 143705200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں