بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کہنے کا حکم


سوال

 کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حضور کہنا جائز ہے؟

جواب

نبی کریم ﷺ کو حضور ﷺ کہنا جائز ہے, البتہ یہ بات ملحوظ رہنی چاہیے  کہ اردو میں لفظ ’’حضور‘‘ ادب و احترام کے لیے استعمال ہوتا ہے،  نبی کریم ﷺ کا ذکر مبارک ’’حضور ﷺ ‘‘ کے لفظ سے کرنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ نبی کریم ﷺ بھی ہر وقت ہر جگہ حاضر و ناضر ہیں؛ کیوں کہ ہر وقت ہر جگہ حاضر و ناضر ہونے کی صفت تو صرف اللہ تبارک و تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200921

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں