بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناہیدہ نام رکھنا


سوال

''ناہیدہ'' نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

''ناہیدہ'' لغت کے اعتبار سے عربی میں کوئی مستعمل لفظ نہیں ہے، یا تو ''نَاهِدَه'' ہے (بغیر یاءکے) یا ''نَهِیْدَه'' (بغیر الف کے) 

"ناہدہ" کے معنی ہیں :وہ عورت جس کا سینہ ابھرا ہوا ہو .

اور "نھیدہ" کے دو معانی ہیں : 1- مضبوط گھوڑا   2- ایک مخصوص قسم کا کھاناجو اندرائن کے بیچ کے مغز کو آٹے میں ملا کر بنایا جاتا ہے.

بہر صورت نام رکھنے کے لیے یہ  نام مناسب نہیں۔صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسماء مبارکہ میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200856

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں