بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناک سے خون نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا


سوال

میرے ناک سے کافی مقدار میں خون نکلا ہے تو کیا اس سے روزے پر اثر پڑے گا؟

جواب

ناک سے خون نکلنے سے روزے پر  کوئی اثر نہیں پڑتا،   روزہ اس صورت میں ٹوٹتا ہے جب کہ کوئی چیز جو معتاد راستوں (منہ ، ناک ، کان وغیرہ) سے  انسان کے بدن  میں داخل ہوجائے، اسی طرح  جماع یا ہر وہ فعل جس میں جماع کا معنی پایا جائے روزے کی حالت میں صادر ہوجائے  خواہ  غلطی سے ہو یا زبردستی سے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200413

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں