بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاکی (جنابت) کی حالت میں پہنے گئے کپڑوں کا حکم، جنابت کی حالت میں کھانے پینے کا حکم


سوال

کیا ناپاکی کی حالت میں اگر جسم پہ جو کپڑے، جرسی یا لوکار، چادر وغیرہ زیب تن کر رکھی ہے وہ بھی ناپاک ہو جاتی ہے، اگرچہ اس پہ نجاست نہ لگی ہو؟  اور کیا ناپاکی کی حالت میں کھانا، پینا جائز ہے؟

جواب

۱) ناپاکی (یعنی جنابت) کی حالت میں اگر جسم پر کوئی ناپاکی نہ لگی ہوئی ہو تو اس حالت میں جو بھی کپڑے پہنے جائیں وہ کپڑے جسم پر لگنے کی وجہ سے ناپاک نہیں ہوتے۔

۲) ناپاکی (جنابت) کی حالت میں کھانا پینا جائز ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ کھانے پینے سے پہلے وضو یا کم از کم کلی کرلی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200602

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں