بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک قالین پر جائے نماز بچھا کر نماز پڑھنا


سوال

 اگر کمرے کا قالین ناپاک ہو مثلاً: بچہ پیشاب کردیتا ہےاور قالین خشک ہوجائے تو اس قالین پر جائے نماز بچھا کر نماز پڑھ سکتے ہیں ?

جواب

ناپاک قالین خشک ہوجائے تو اس پر  جائے نماز بچھا کر نماز پڑھنا درست ہے۔''فتاوی ہندیہ'' میں ہے:

''ولو كانت النجاسة رطبةً فألقى عليها ثوباً وصلى إن كان ثوباً يمكن أن يجعل من عرضه ثوباً كالنهالي يجوز عند محمد، وإن كان لا يمكن لا يجوز، وإن كانت يابسةً جازت إذا كان يصلح ساتراً .كذا في الخلاصة'' .فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200712

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں