بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک رہنے والے شخص پر جادو کے اثرات، نیز میزان بنک کے بانڈز لینے کا حکم


سوال

میرے ایک عزیز ہیں وہ پاک صاف نہیں رہتے ،بعض دفعہ مہینہ دو مہینے میں غسل کرتے ہیں ،نماز بھی نہیں پڑھتے حتی کہ عید بقرعیدکی بھی نہیں اور بے انتہا کمزور بھی ہیں ،وہ پہلے کافی بہتر تھے۔لیکن پانچ چھ سال سے یہ صورت حال ہے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ان پر جادو کا اثر ہے، برائے مہربانی اس کا حل بتائیں۔

دوسرا سوال یہ ہے کہ میں المیزان بینک سے بانڈز خریدنا چاہتا ہوں کیا ان بانڈز کی انعامی رقم جائز ہے؟

جواب

۱) اپنے عزیز کو سمجھائیں کہ ناپاکی کی حالت میں رحمت کے فرشتوں کی معیت نہیں ہوتی اور انسان شیطانی اثرات سے متاثر ہوسکتا ہے، اسلام نے طہارت وپاکی کو  دین وایمان کا حصہ بتایا ہے، طہارت کے اہتمام سے ایمان میں کمال  پیدا ہوتاہے اور یقین  پختہ ہوتاہے، اس سے توہم پرستی اور شیطانی وساوس کا راستہ بند ہوتاہے، اس لیے سائل کے عزیز کو چاہیے ظاہری طہارت کے مکمل اہتمام کے ساتھ ہر وقت باوضو رہنے کی کوشش کرے ،  نیز پنج وقتہ نماز اور تلاوت قرآن کریم کا اہتمام اور آیۃ الکرسی اور آخری تین قل کثرت سے پڑھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسنون دعا" اللہم انی اعوذبک من العجز والکسل" بھی پڑھا کرے۔

۲) ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143811200036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں