بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نام کے ساتھ محمدی یا احمدی کی نسبت لگانا


سوال

اگر کسی کا نام احمد ہو  یا محمد ہو اس کو احمدی یا محمدی نسبت سے پکارنا کیسا ہے؟

جواب

اپنے نام کے ساتھ محمدی یا احمدی کی نسبت لگانا فی نفسہ جائز ہے ،  شرعاً کوئی حرج نہیں ۔اور اس نسبت سے کسی مسلمان کو پکارا جاسکتا ہے۔

لیکن چونکہ ایک باطل گروہ قادیانی اپنے آپ کو "احمدی " کہہ کر لوگوں کو فریب دیتے ہیں ،اور وہ اس نسبت سے مشہور بھی ہیں اس لیے  کسی مسلمان کو احمدی کی نسبت لگانے سے اجتناب کرنا چاہیے تاکہ اشتباہ نہ ہواور قادیانی  گروہ کےافراد کو بھی احمدی کہنا درست نہیں ،بلکہ انہیں قادیانی ہی کہنا اور لکھناچاہیے۔


فتوی نمبر : 144109200286

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں