بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناراضگی اور بات چیت بند ہونے کی وجہ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں ہوتا


سوال

 کوئی 4,5 ماہ بیوی سے کسی بات پر ناراض رہےاور بات چیت بند رکھے اور اس کی ضرویات کو پورا کرتارہے تو نکاح پر تو کوئی فرق نہیں آتا ہے?

جواب

صرف ناراض رہنے اور بات چیت بند کرنے سے نکاح پر کوئی فرق نہیں پڑتا,  نکاح بدستور برقرار ہے, البتہ اگر آپس میں کوئی ناچاقی ہو بھی جائے تو شریعت نے تین دن سے زیادہ بات چیت چھوڑنے سے منع کیا ہے، لہذا کسی شرعی وجہ کے بغیر تین دن سے زیادہ بات چیت بند رکھنا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200367

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں