بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ناخن میں کچھ پھنس جائے تووضو میں اس کا حکم


سوال

میں اپنے گھر کے کچن میں کام کرتی ہوں تو ناخن کے نیچے کوئی نہ کوئی چیز پھنستی رہتی ہے اور اکثر مجھے پتا بھی نہیں چلتا،میرے ناخن کٹے ہوئے ہیں اور میں ہمیشہ ان کو کاٹ کر رکھتی ہوں۔وضو اور غسل کرتے ہوئے مجھےکتنی احتیاط کرنی چاہیے؟ تفصیل سے اور جلد جواب دیں اللّٰہ آپ کو اس کا اجر دے!

جواب

کام کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح  پانی سے دھولینا کافی ہے، صابن یا کسی اور چیز کا استعمال ضروری نہیں ہے۔ اور اگر ناخنوں میں کوئی ایسی چیز پھنسی ہوئی ہوجو پانی کے جسم تک پہنچنے سے مانع ہو (مثلاًگوندھا ہوا آٹا جم کر خشک ہوجائے) تو اس کو بھی زائل کرلیا  کریں، مٹی یا میل پھنسی ہوئی رہ جائے تو وہ پانی پہنچنے سے مانع نہیں ہے۔ اتنی احتیاط کافی ہے۔ ہاتھ دھوتے وقت اچھی طرح دیکھ لیا کریں، اس وقت کوئی چیز نظر نہ آئے تو پھر شک نہ کریں۔

"ویعفی أثر شق زواله بأن یحتاج في إخراجه إلی نحو الصابون". (مجمع الأنهر ۱/۹۰)

"والمراد بالأثر اللون والریح، فإن شق إزالتهما سقطت". (البحر الرائق ۱/۲۳۷)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200946

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں