بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نا جائز الزام میں گرفتار کیسے خلاصی پائے؟


سوال

مالک گاڑی چوری کرنے کا ناجائز الزام لگا رہا ہے جس کو گاڑی کرایہ پر دی تھی اس پر,  اب اس کو پولیس  پکڑ کر لے گئی ہے، اس کو حوالات سے باہر کیسے نکالیں؟

جواب

اگر واقعۃً  وہ شخص جھوٹا الزام لگا رہا ہے تو وہ گناہ گار ہو گا اور شرعاً و اخلاقاً  اس کے لیے ایسا کرنا جائز نہیں، اس کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ  کر کے  قانونی چارہ جوئی کی جا سکتی ہے اور اسی شعبہ سے وابستہ افراد سے مدد طلب کی جا ئے۔

جو شخص ناحق گرفتار ہوجائے اسے چاہیے کہ ’’لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِیْمِ‘‘ اور ’’حَسْبِيَ اللهُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ نِعْمَ الْمَوْلی وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ‘‘  کثرت سے پڑھے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200976

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں