بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نئے کاروبار کے لیے اور کاروبار میں ترقی کے لیے مسنون اعمال


سوال

نئے کاروبار کے شروع کرنے کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں، نیز کاروبار کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی کوئی دعا بتا دیں، صبح صبح کاروبار کے شروع کرتے وقت کیا پڑھا جائے؟ کاروبار کی حفاظت، مشینری کی حفاظت اور نظر بد سے بچاو کے لیے بھی وظیفہ بتادیں۔ 

 

جواب

نیا کاروبار شروع کرنے سے پہلے اس کاروبار کے جائز اور ناجائز ہونے کے مسائل مستند علما ومفتیان کرام سے پوچھ لیں اور پھر استخارہ کر کے نیا کاروبار شروع کریں ان شاء اللہ بہتری ہوگی ۔ مالی حالات کے کشائش کے لیے  ہر نماز کے بعد دعا اور ساتھ ساتھ خاص طور روزانہ نماز مغرب کے بعد سورہ واقعہ کا معمول بنائیں۔صبح کام کا آغاز کرنے سے پہلےسورہ یسین شریف  پڑھ لیا کریں۔ مالی وجانی خسارہ ونقصان سے حفاظت کے لیے مسنون دعا: ’’بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شیء فی الأرض ولا فی السماء وہو السمیع العلیم ‘‘تین تین مرتبہ صبح اور شام پڑھ لیا کریں۔


فتوی نمبر : 143711200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں