بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میکائیل نام رکھنا


سوال

 میرا بیٹا پانچ سال کا ہے، اس کا  میکائیل نام ہے ، یہ نام رکھا جا سکتا ہے؟

جواب

میکائیل ایک مقرب فرشتہ کا نام ہے، اور فرشتوں کے نام پر نام رکھنا مناسب نہیں ہے، آپ ﷺنے فرشتوں کے نام پر اپنے بچوں کے نام رکھنے سے منع بھی فرمایا ہے،  آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’ سموا بأسماء الأنبياء ولا تسموا بأسماء الملائكة‘‘۔

یعنی  ’’ تم اپنے بچوں کے نام انبیاء کے نام پر رکھو، فرشتوں کے نام پر مت رکھو‘‘۔

اسی وجہ سے بعض علماء کرام نے فرشتوں کے نام پر نام رکھنے کو مکروہ کہا ہے، علامہ عینی رحمہ اللہ نے عمدہ القاری میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کا مقولہ نقل کیا ہے کہ " تمہارے لیے انسانوں کے نام کافی نہیں ہوئے کہ تم ملائکہ کے نام رکھنے لگے ہو"۔  نیز صحابہ ، تابعین  کے زمانہ میں اور اسی طرح بعد  مسلمانوں میں بھی اس طرح کے نام رکھنے کا تعامل نہیں، بلکہ یہ انسانوں کے لیے غیر مانوس نام ہیں، لہذا اگر ممکن ہوتو یہ نام تبدیل کرکے  اپنے بیٹے کا نام انبیاء کرام ، صحابہ کرام اور نیک مسلمان مردوں  کے  ناموں میں سے کسی نام پر  یا اچھے بامعنی نام  رکھ لیں اور مذکورہ نام تبدیل کردیں۔ 

شعب الإيمان (11/ 118)
"أخبرنا أبو بكر محمد بن إبراهيم الفارسي، أنا أبو إسحاق إبراهيم بن عبد الله الأصبهاني، نا أبو أحمد محمد بن سليمان بن فارس، نا محمد بن إسماعيل، قال: قال لي أحمد بن الحارث، نا أبو قتادة الشامي، ليس بالحراني مات سنة أربع وستين ومائة، نا عبد الله بن جراد، قال: صحبني رجل من مؤتة فأتى النبي صلى الله عليه وسلم وأنا معه، فقال: يا رسول الله، ولد لي مولود، فما أخير الأسماء؟ قال: " إن أخير أسمائكم الحارث وهمام، ونعم الاسم عبد الله وعبد الرحمن، وسموا بأسماء الأنبياء ولا تسموا بأسماء الملائكة "، قال: وباسمك؟ قال: " وباسمي، ولا تكتنوا بكنيتي "
۔

عمدة القاري شرح صحيح البخاري (15/ 39)
"وَقد تقرر الْإِجْمَاع على إِبَاحَة التَّسْمِيَة بأسماء الْأَنْبِيَاء عَلَيْهِم الصَّلَاة وَالسَّلَام، وَتسَمى جمَاعَة من الصَّحَابَة بأسماء الْأَنْبِيَاء، وَكره بعض الْعلمَاء فِيمَا حَكَاهُ عِيَاض التسمي بأسماء الْمَلَائِكَة، وَهُوَ قَول الْحَارِث بن مِسْكين، قَالَ: وَكره مَالك التسمي بِجِبْرِيل وإسرافيل وَمِيكَائِيل وَنَحْوهَا من أَسمَاء الْمَلَائِكَة، وَعَن عمر بن الْخطاب رَضِي الله تَعَالَى عَنهُ أَنه قَالَ: مَا قنعتم بأسماء بني آدم حَتَّى سميتم بأسماء الْمَلَائِكَة".

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (7/ 2996)
"وقال أيضاً: أجمعوا على جواز التسمية بأسماء الأنبياء إلا ما قدمناه عن عمر بن الخطاب. قلت: وقد قدمت ما هو الصواب. قال: وكره مالك التسمي بأسماء الملائكة كجبريل. قلت: ويؤيده ما رواه البخاري في تاريخه عن عبد الله بن جراد: «سموا بأسماء الأنبياء ولا تسموا بأسماء الملائكة»"

فيض القدير (4/ 113)
"(سموا بأسماء الأنبياء ولا تسموا بأسماء الملائكة) كجبريل، فيكره التسمي بها كما ذكره القشيري، ويسن بأسماء الأنبياء، ومن ذهب كعمر إلى كراهة التسمي بأسماء الأنبياء كأنه نظر؛ لصون أسمائهم عن الابتذال وما يعرض لها من سوء الخطاب عند الغضب وغيره".

شرح السنة للبغوي (12/ 336)
"ويكره التسمي بأسماء الملائكة مثل جبريل وميكائيل؛ لأن عمر بن الخطاب رضي الله عنه قد كره ذلك، ولم يأتنا عن أحد من الصحابة ولا التابعين أنه سمى ولداً له باسم أحد منهم، هذا قول حميد بن زنجويه".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200417

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں