بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میموری کارڈ میں لوگوں کو فلمیں ڈال کر دینے کے کاروبار کا حکم


سوال

میں موبائل میموری کارڈ فل کرنے کا کاروبار کرنا چاہتا ہوں،  جس میں لوگوں کو مختلف فلمیں بھر کر دوں گا اور ساتھ دینی چیزیں تو یہ حرام ہے یا حلال ؟

جواب

لوگوں کو ان کےمیموری کارڈ میں فلمیں بھر کر دینے کا کام جائز نہیں ہے، کسی بھی جان دار کی تصویر پر مشتمل کسی بھی قسم کی ویڈیو، یا کوئی بھی گانا یا موسیقی پر مشتمل نعتیہ اشعار وغیرہ  میموری کارڈ میں ڈال کر دینا آپ کے لیے جائز نہیں ہوگا،  فلمیں وغیرہ لوگوں کو موبائل میں ڈال کر دینے سے آپ گناہِ جاریہ کے مستحق ہوں گے، یعنی جب تک لوگ ان فلموں اور ویڈیو کو دیکھیں گے، ان کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی اس کا گناہ ملتا رہے گا؛ کیوں کہ آپ ان کے اس گناہ کا ذریعہ بنیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200659

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں