بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے ملنے والے نفع میں سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی رقم کاٹ کر باقی رقم صدقہ کرنے کا حکم


سوال

میں نے دو سال پہلے میزان بینک  میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوا لیا تھا, آج حکومت نے جب شرح سود 13 فیصد سے اوپر کردیا  تو میزان بینک نے بھی اپنا حلال منافع 12 فیصد کردیا, اس چیز کو دیکھنے کے بعد میرے دل میں شک پیدا ہوا کہ یہ حلال منافع نہیں، بلکہ سود ہی ہے، جب ہی شرح سود بڑھنے کی وجہ سے سے ان کا منافع بھی بڑھ گیا, میں نے اکاؤنٹ تو کھلوا لیا تھا،  مگر اس کا استعمال نہ ہونے کے برابر تھا، دو سال میں صرف پانچ ہزار روپے  منافع کی شکل میں مجھے بینک کی طرف سے موصول ہوئے ہیں، اب سوال یہ پوچھنا تھا  کہ کیا  میں یہ رقم بغیر ثواب کی نیت سے 5000 پوری صدقہ کر دوں یا اس اکاؤنٹ میں 2 دو سال  میں نے withholding ود ہولڈنگ اورadvance tax ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 1400 چودہ سو روپے ادا کیے ہیں، یہ چودہ سو روپیے میں کاٹ کر باقی رقم3600 بغیر ثواب کی نیت سے صدقہ کر دوں؟ اس وقت میرے اکاؤنٹ میں صرف ایک ہزار روپے پڑے ہیں یعنی میں وہ پیسے نکال کر خرچ کر چکا ہوں۔

جواب

واضح رہے کہ میزان بینک سمیت تمام مروجہ اسلامی بینکوں کے مالی معاملات مکمل طور سے شرعی اصولوں اور احکام کے مطابق نہیں ہیں، اس لیے ان بینکوں میں بھی سیونگ اکاؤنٹ یا کسی اور ذریعہ سے سرمایا کاری کر کے منافع کمانا جائز نہیں ہے، سینگ اکاؤنٹ کھلوانے کی وجہ سے اکاؤنٹ میں جو پیسے آگئے تھے ان کا لینا بھی جائز نہیں تھا، لیکن اگر غلطی سے وہ پیسے آپ لے کر خرچ کر چکے ہیں تو اب اتنے ہی پیسے بینک کو واپس کرنا لازم ہے، لیکن اگر واپس کرنا ممکن نہ ہوں تو اتنے پیسے ثواب کی نیت کے بغیر صدقہ کردیں، صورتِ مسئولہ میں آپ پورے 5000روپے بینک کو واپس کردیں یا اگر  واپس کرنا ممکن نہ ہو تو ثواب کی نیت کے بغیر  صدقہ کردیں، ٹیکس کی مد میں جو  پیسے آپ کے اکاؤنٹ سے کٹے ہیں ان کو سود کی رقم میں سے کاٹ کر باقی رقم صدقہ کرنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200682

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں