بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

میزان بینک کے ذریعے کفالہ کروانا


سوال

ایک شخص نے میزان بینک کے ذریعے کفالہ کروایا ہے درست ہے  یا نہیں؟ اور جو رقم چند سال سے جمع ہورہی ہے اس پر زکاۃ  فرض ہوگی یا نہیں؟

جواب

ہماری تحقیق کے مطابق اس اسکیم میں پیسہ لگانا اور اس پر نفع حاصل کرنا درست نہیں، اصل رقم  جو جمع کروائی ہے وہ لی جاسکتی ہے اور زکاۃ  بھی اسی رقم  کی دینا ضروری ہے، باقی منافع اگر اب تک نہیں لیا تو نہ لیں اگر لے لیا ہے تو اس کو بغیر ثواب کی نیت کے مستحقین کو دینا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201240

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں