بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

میزان بینک کے اکاؤنٹ کے نفع کا حکم


سوال

میزان بینک  کے مضاربہ اکاؤنٹ کا سوال کیا تھا جس کا جواب مل گیا،  لیکن میں نے بہت ضرورت کی وجہ سے اس کے نفع  کو استعمال کرلیا۔ اب میں کیا کفارہ ادا کروں؟

جواب

آپ اس عمل پر توبہ کریں، اوراس مضاربہ اکاؤنٹ کو  کرنٹ اکاؤنٹ میں تبدیل کروائیں اور جس قدر نفع استعمال کیا ہے اس کو بلانیتِ ثواب صدقہ کریں، اگر فی الفور اس قدر رقم صدقہ نہیں کرسکتے تو تھوڑا تھوڑا کرکے یہ رقم صدقہ کردیں۔

شرح المجلة:

"لأنه إما غاصب أو مستودع، وکل منهما استربح فیما في یده لنفسه، یکون ربحه له لا للمالك لکن یملکه ملکاً خبیثاً سبیله التصدق به علی الفقراء". (شرح المجلة ۴:۳۰ المادۃ:۱۰۹۰) فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200466

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں