بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کےمنہ سےمصنوعی دانت نکالنا


سوال

جن حضرات کی پوری بتیسی ہی مصنوعی ہو ان کا چہرا بتیسی نکالنے سے بالکل ہی پچک جاتا ہے۔ چوں کہ دانت ویسے بھی ورثاء پھینک دیتے ہیں، ایک بے حیثیت چیز ہے جو بعد میں استعمال نہیں ہوتی، تو کیا اس صورت میں کچھ گنجائش ملتی ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کے چہرے کی ہیئت برقرار رکھنے کے لیے(تمام ورثاء کی اجازت سے) دانت میت کے منہ میں ہی رہنے دیں؟ کہ دیکھنے والوں کو اچانک اس تبدیلی کی وجہ سے چہرہ بدنما نہ لگے۔

جواب

مصنوعی دانت اگربسہولت نکالنا ممکن ہو تو شرعی حکم یہی ہے کہ دانت نکال لیے جائیں ، اگر نکالنے سے چہرہ بد نما لگ رہا ہو تو موت کے بعد فوراً نہ نکالیں، بلکہ  جب لوگ چہرہ دیکھ کر فارغ ہوجائیں تو آخر وقت میں دانت نکال لیں۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143907200140

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں