بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کو منتقل کرنا


سوال

میرے بھائی کی وفات پاکستان سے باہر ہوئی ہے، کیا میت کو پاکستان منتقل کرنا جائز ہے؟ کیا میت کو غسل اور کفنا کر تابوت میں رکھ کر پاکستان منتقل کریں تو کیسا ہے؟ مزید یہ کہ کیا سرد خانے میں میت کا پیٹ اور انتڑیاں صاف کر کے رکھا جاتا ہے؟

جواب

جس شخص کی جہاں موت واقع ہوئی ہے، دفنانے سے پہلے اس میت کو اس جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا مکروہ ہے۔باقی سرد خانے میں  اگر میت کے ساتھ وہ  معاملہ کیا جاتا ہے جو سوال میں درج ہے تو سخت حرام اور گناہ کبیرہ ہے۔


فتوی نمبر : 143612200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں