بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کو غسل دیتے وقت نجاست کیسے صاف کی جائے؟


سوال

کیا میت کو غسل دیتے وقت ہاتھ سے مل سکتے ہیں؟ اور اگر میت کے ساتھ بڑا پیشاب لگا ہوا ہے تو اس کو کیسےصاف کیا جائے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں میت کو غسل دیتے وقت اس کے بدن کو نرمی کے ساتھ ملنا چاہیے،  اس کے لیے ہاتھ پر دستانے پہن لیں اور آہستہ آہستہ میت کے بدن کو ملیں۔ نیز نجاست اگر لگی ہو تو اس کو پہلے دھولیں، اگر غسل کے بعد نجاست نکلے تو  اسے کپڑے سے پونچھ لیں، اور صرف اسی جگہ پر اس طریقے سے پانی بہائیں کہ غسل دیا ہوا جسم دوبارہ ناپاک نہ ہو۔ البحر الرائق میں ہے:

"ويغسل عورته تحت الخرقة بعد أن يلفّ على يده خرقة؛ لتصير الخرقة حائلةً بين يده وبين العورة؛ لأن اللمس حرام كالنظر". (2/185)

ہاتھ میں کپڑے کی تھیلی پہن کر نجاست کو صاف کرے؛ تاکہ ہاتھ بلا حائل ستر کے حصے کو مس نہ کرے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200205

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں