ہم قسطوں پر گاڑیاں فروخت کرتے ہیں، بعض اوقات خریدار قسطوں کی رقم مکمل ہونے سے پہلے نقصان ہونے کی بنا پر مزید قسطیں نہیں بھر سکتا، تو ہم اس سے گاڑی واپس خرید لیتے ہیں، یہ صورت بہت شاذو نادر ہوتی ہے اور ہم شروع میں نہ تو طے کرتے ہیں کہ ہمیں فروخت کرے گا اور نہ دونوں کے دل میں کوئی ایسی بات ہوتی ہے، کیا اس طرح وہ گاڑی اس سے دوبارہ خریدنا درست ہے یا نہیں؟
صورتِ مسئولہ میں مکمل قیمت کی ادائیگی سے پہلے اگر خریدار فروخت کنندہ کو اس سے خریدی گئی چیز فرخت کرنا چاہے تو اس کے جواز کے لیے شرط یہ ہے کہ فروخت کنندہ کو اس قیمت پر فروخت کرے جس قیمت پر خریدی تھی اس سے کم قیمت پر فروخت کرنا جائز نہیں۔
البحر الرائق شرح كنز الدقائق(16 / 87):
"(قوله: وشراء ما باع بالأقل قبل النقد) أي لم يجز شراء البائع ما باع بأقل مما باع قبل نقد الثمن". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144102200029
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن