بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مکروہ وقت میں دوگانہ طواف ادا کرنا


سوال

 عمرہ کے اختتام کاوقت عصر کی نماز کے بعد کا ہو، تو نفل کی ادائیگی  اسی وقت کرنی ہوگی یا موخر کر کے نفل پڑھیں؟

جواب

رسو ل اللہ ﷺ نے فجر کے بعد سے طلوع آفتاب تک اور عصر کے بعد سے غروب آفتاب تک نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے، اس لیے اگر کوئی شخص  عصر کے بعدعمرہ ختم کرے یا طواف کرے تو عمرے کے بعد ادا کیے جانے والے مستحب نفل یا  طواف کی دو رکعت کے لیے مکروہ وقت نکلنے کا انتظار کرے، اور  مغرب کا وقت داخل ہونے کے بعد یہ نماز ادا کرے۔

'' أن النبي صلی الله علیه وسلم نهی عن الصلاة بعد الصبح حتی تشرق الشمس ، و بعد العصر حتی تغرب.'' (صحیح البخاري، 1/120، رقم الحدیث:581، ط:دار طوق النجاة) فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143908200607

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں