بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مکان یا دوکان کا ایڈوانس لینا


سوال

مکان یا دوکان کا ایڈوانس لینا کیسا ہے؟اس شرط پر کہ کرایہ میں اس کی کٹوتی ہوگی اور اگر دوکان یا مکان چھوڑنا چاہے تو ایڈوانس واپس کردیا جائے گا؟

جواب

مکان اور دوکان کرائے پردیتے وقت ایڈوانس لےسکتے ہیں، چوں کہ عرفاً مالکِ مکان کو اس رقم کے استعمال کی اجازت ہوتی ہے؛ لہذا یہ رقم شرعاً مالک کے ذمہ قرض ہوگی۔مکان یا دوکان خالی کرتے وقت یہ رقم واپس کرنا ضروری ہے۔

اگر کرایہ دار کرائے کی ادائیگی میں سستی کرے تو اس رقم سے کرایہ کی کٹوتی بھی کی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200170

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں