بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مچھر کو مارا اس کا خون بہا تو وضو ٹوٹ جائے گا؟


سوال

اگر کسی کو مچھر کاٹے اور مچھر کو وہ آدمی مارے اور وہ مچھر مر کر اس سے خون بہے کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

باوضو شخص کے اپنے جسم سے خون نکلے اور بہ جائے یا اسے دیگر وضو توڑنے والے عوارض میں سے کوئی عارض پیش آجائے مثلاً  ریح خارج ہوجائے تو اس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے، مچھر کو مارنے اور اس کا خون باوضو شخص کے جسم کو لگنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، یہاں تک  کہ مرے ہوئے مچھر کا خون کپڑوں کو لگ جائے تو  کپڑے بھی ناپاک نہیں ہوتے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200074

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں