بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مونچھوں کی شرعی حد کیا ہے؟


سوال

مونچھوں کی دائیں بائیں شرعی حد کیا ہے?  باحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

اوپر کے ہونٹوں کے  دونوں جانب جہاں سے نچلے جبڑے  کی حد شروع ہوتی ہے  یہ مونچھ کی شرعی حد ہے۔ فتاوی محمودیہ(19/425):

’’اوپر کے ہونٹ پر دونوں کناروں تک جہاں سے نچلے جبڑے کی حد شروع ہوتی ہے، یہی مونچھوں کی حد ہے ‘‘۔ ( ١٩/ ٤٢٥)

شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین میں ہے:

"الثالث: قص الشارب: وهو الشعر النابت فوق الشفة العليا، وحده الشفة، كل ما طال على الشفة العليا فهو شارب".

فتح الباريمیں ہے:

"وقال القرطبي: وقص الشارب أن يأخذ ما طال على الشفة بحيث لايؤذي الآكل ولايجتمع فيه الوسخ". (١٠ / ٣٤٧) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200517

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں