بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مولویوں کا مذاق اڑانا


سوال

میں لفظ مولوی کی اہمیت جاننا چاہتی ہوں، اکثر لوگ مولویوں کا مذاق اڑاتے ہیں ان کو کیسے سمجھایا جائے؟

جواب

ایک حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان منقول ہے کہ: یا تو علم حاصل کر کےعالم بن جاؤ، یا علم سیکھنے والے بن جاؤ، یا ان سے محبت کرنے والے بن جاؤ، چوتھے (یعنی ان سے بغض رکھنے والے) مت بننا۔ یہ حدیث جس کے سمجھ آجائے وہ کسی علم دین کے حامل شخص کے بارے میں غلط زبان استعمال نہیں کرسکتا۔آپ بھی اس حدیث سے ایسی غلطی کرنے والوں کو سمجھا سکتی ہیں۔


فتوی نمبر : 143610200035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں