بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مولانا احمد رضا خان کے حضرت تھانوی پر فتوی تکفیر کا سبب


سوال

مولانا احمد رضا خان علیہ الرحمۃ نے مولانا اشرف علی تھانوی پر جو کفر کا فتویٰ صادر کیا اس کی وجہ کیا تھی؟ شان رسالت میں گستاخی یا کوئی اوروجہ؟ 

جواب

حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ ایک بلند پایہ عالم و فقیہ اور محدث ومفسر تھے، سیرتِ طیبہ پر ’’نشر الطیب‘‘  کے نام سے ایک کتاب سمیت سینکڑوں کتب ومواعظ وغیرہ کا سرمایہ چھوڑا ہے، جن سے ان کے مزاج ومذاق اور تعلق مع اللہ وعشقِ رسالت کا بخوبی اندازا  ہوتا ہے، ایک ایسا جلیل القدر عالم بھلا کیسے شانِ رسالت میں گستاخی کرسکتا ہے؟!!!

مولانا احمد رضاخان صاحب نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی بعض کتابوں کی عبارات کے سیاق سباق سے صرفِ نظر کرتے ہوئے ان سے ایسے مطالب کشید کیے جو حضرت کی مراد ہرگز نہ تھے، اور پھر ان کی بنا پر کفر کا فتویٰ لگایا۔  اب یہ دونوں اللہ تعالی کے حضور پہنچ چکے ہیں، اس لیے ان مباحث کو  چھیڑنے کا کوئی فائدہ نہیں، ایسی بحثوں سے اجتناب بہتر ہے۔

 مزید تفصیل مطلوب ہو تو مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کی کتاب ’’عباراتِ اکابر‘‘  ملاحظہ کیجیے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144010200981

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں