بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موسیقی کی پہچان کیسے ہو؟


سوال

گانا سننا حرام ہے، بعض نعت ایسی ہوتی ہیں کہ ان پر بظاہر لکھا ہوتا ہے کہ اس میں میوزک نہیں ہے، لیکن جب سنتا ہوں تو مجھے شک ہوتاہے اور اطمینان نہیں ہوتا ہے کہ یہ میوزک ہے، آپ برائے مہربانی راہ نمائی فرمائیں کہ کیا کوئی طریقہ یا اصول ہے موسیقی کو جاننے کا؟  یعنی جس سے مجھے پتا  لگ جائے یہ موسیقی ہے اور یہ نہیں ہے؟

جواب

ہر وہ منظوم کلام جس میں آلاتِ موسیقی کا استعمال نہ ہو، موسیقی کے سُر، راگ، مقامات، دورانیوں اور قواعد کے مطابق آواز کی ترتیب نہ رکھی جائے، بلکہ خوش آوازی کے لیے آواز کو لہرایا جائے، باریک یا موٹی نکالی جائے، یا بغیر چھن والا دف استعمال کیا جائے، یا جدید مشینوں کے ذریعہ آواز میں ایکو ڈالا جائے، اور آواز میں گونج پیدا کی جائے، اس کا سننا جائز ہے، اور یہ آلاتِ موسیقی کے استعمال کے حکم میں نہیں  ہے، البتہ جس کلام میں موسیقی کے آلات کا استعمال کیا جائے یا موسیقی کے سر، راگ، مقامات وغیرہ قواعد کی رعایت رکھتے ہوئے منہ سے موسیقی کی آواز بناکر نکالی جائے ایسا کلام سننا ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200119

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں