بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موذی امراض سے بچاؤ کی دعا


سوال

 میرا ایک بھتیجا ہے جس کے جسم کے مختلف حصوں، خاص کر پاؤں پر دانے نکلتے ہیں، کافی علاج کیا، کچھ وقت کے لیے ختم ہو جاتے ہیں، لیکن دوائی ختم ہوتے ہی دوبارہ نکل آتے ہیں، برائے مہربانی کوئی وظیفہ تجویز فرماویں۔

جواب

پہلے یہ درود شریف پڑھیں:اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ كُلِّ دَاءٍ وَّدَوَاءٍ وَ بَارِك وَسَلِّم بِسمِ اللهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ

اس کے بعد  سورہ فاتحہ اور آخر میں مذکورہ بالا درود شریف ایک بار دوبارہ پڑھیں اور پانی پر دم کر کے پی لیں اور دانوں پر بھی دم کریں ان شاء اللہ شفا ہوگی۔

نیز ہر نماز کے بعد کم از کم ایک بار درج ذیل دعا کا بھی اہتمام کریں۔

اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَعُوذُبِكَ مِنَ البَرَصِ وَ الجُنُونِ وَ الجُذَامِ  وَ مِن سَيِّئِ الاَسقَامِ.فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200106

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں