بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موت کے بعد دفنانے سے پہلے معافی مانگنا


سوال

جس کا  انتقال ہوگیا ہو،  کیا اس سے معافی مانگ سکتے ہیں دفنانے سے پہلے؟

جواب

معافی مانگنے کا تعلق دنیاوی زندگی  کے ساتھ ہے،  اور دنیاوی زندگی موت سے اختتام پذیر ہوجاتی ہے، چاہے میت کو ابھی  دفنایا ہو یا نہیں، بہر حال اگر کسی شخص کے   معاملے میں کوئی غلطی ہوئی ہو تو  اس کی موت کے بعد بھی شریعت نے تلافی کی صورت رکھی ہے۔

لیکن اس سلسلے میں  شرعی راہ نمائی،  معاملے کی نوعیت  سامنے ہونے کی صورت میں کی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200260

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں