بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبی لنک مائیکرو فائننسنگ بینک


سوال

میرا تعلق انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہے میرا سوال یہ ہے کہ:

موبی لنک مائیکرو فائیننسنگ بینک حلال ہے یا حرام؟

جواب

’’موبی لنک مائیکرو فائیننسنگ بینک‘‘ بھی ایک قسم کا بینک ہی ہے، جس میں عام طور پر چھوٹے سرمایہ داروں کی رقوم سود پر رکھی جاتی ہیں اور اس میں سے چھوٹے کاروباروں کے لیے فنڈ بطورِ قرض عام کنوینشنل بینک کی طرح دیا جاتا ہے۔اگر اس بینک میں صرف اسی نوعیت کے کام کیے جاتے ہیں یا اس قسم کے سودی معاملات ہی زیادہ کیے جاتے ہیں تو یہ حلال نہیں ہوگا۔ اور اگر اس نوعیت کے سودی قرضوں کی فراہمی کے علاوہ جائز کام زیادہ کیے جاتے ہوں تو اس صورت میں مذکورہ بینک کی کل آمدنی پر حرام کا حکم نہیں لگایا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202109

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں