بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل کی ایکسیسریز کی کاپی اصل نام سے فروخت کرنا


سوال

 میں موبائل کا کام کرتا ہوں اور میں چائنہ سے سیمسنگ اور آئی فون کی کاپی اکسیسریز چارجرز اور کیبلز اورہینڈز فری منگواتا ہوں، کیا ان کے لوگو کے ساتھ چیزیں بیچنے میں گناہ تو نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں کاپی کو اگر آپ اصل کہہ کر فروخت نہیں کرتے، بلکہ اکسیسریز  کی حقیقت سے گاہک کو آگاہ کر دیتے ہیں تو اس صورت میں فروخت کرنے کی گنجائش ہوگی۔  تاہم اگر ایسی تجارت قانوناً جرم ہو تو اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200449

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں