بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل کمپنی میں کھولے جانے والے اکاؤنٹ پر ملنے والے منافع کا حکم


سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے متعلق کہ موبائل کمپنیوں نے جو اکاؤنٹ کھلوائے ہیں اس میں رقم رکھوانا کیسا ہے اور اس رقم کے بدلے روزانہ فری منٹس اور میسیجز کا استعمال کیسا ہے جیسے کہ ٹیلی نار اکاؤنٹ میں 2000 تک رقم موجود ہو تو آپ کو روزانہ 40 منٹس اور 60 میسیجز ملتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

مذکورہ اکاؤنٹ میں موجود رقم قرض ہے، اور اس پر ملنے والی اضافی فوائد سود ہیں، اس لیے مذکورہ اکاؤنٹ کھلوانا اور اس میں رکھی رقم پر ملنے والے منافع حاصل کرنا جائز نہیں ہوگا۔


فتوی نمبر : 143610200009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں