بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل پر ناپاکی کو پاک کرنا


سوال

اگر موبائل پر ناپاکی  لگ جائے تو کیسے  پاک کرے، اور اگر  پانی بہانے سے خراب  ہونے کا اندیشہ ہو تو کیا کرے؟

جواب

موبائل فون اگر ناپاک ہو جائے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کا وہ حصہ جو دھونے سے خراب نہیں ہوتا ہے اسے تین دفعہ دھو لیا جائے اور جو حصہ پانی لگنے سے خراب ہوتا ہے اس کو تین دفعہ گیلے کپڑے سے صاف کر لیا جائے، یا پیٹرول اور مٹی کے تیل سے صاف کرکے سکھادیا جائے۔

واضح رہے کہ ظاہری نجاست سے پاکی جس طرح پانی سے حاصل کی جاتی ہے اسی طرح کسی بھی پاک مائع یا کیمیکل سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے، لہٰذا کسی مائع (پیٹرول وغیرہ) سے اگر نجاست زائل ہوجائے تو ناپاک چیز پاک ہو جائے گی۔

ان المتنجس اما ان لا یتشرب فیہ اجزاء النجاسة اصلا کالاوانی المتخذة من الحجر والنحاس والخزف العتیق، او یتشرب فی قلیلا کالبدن والخف والنعل، او یتشرب کثیرا ففی الاول طھارتہ بزوال عین النجاسة المرئیة او بالعدد وفی الثانی کذلک لان الماء یستخرج ذلک القلیل، فیحکم بطھارتہ واما فی الثالث فان کان مما یمکن عصرہ کالثیاب فطھارتہ بالغسل والعصر الی زوال المرئیة وفی غیرھا بتثلیثھاـ ـ ـ ۔ ۔ ان علم انہ لم یتشرب فیہ بل اصاب ظاھر یطھر بازالة العین بالغسل ثلاثا بلا عصر۔

(رد المحتار : ١٣٢٢ باب الانجاس،سعید )

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144111200023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں