آج کل موبائل پر اوقات الصلاۃ کی مختلف apps دستیاب ہیں۔ جن میں فقہ حنفیہ کا آپشن بھی موجود ہے اور لوکیشن بھی GPS کے ذریعے Auto detect ہے۔ کیا یہ قابل اعتماد ہیں؟
جب تک کسی ایپ کو جانچ نہ لیا جائے اس وقت تک اس کے متعلق کچھ کہنا مشکل ہے، الحمدللہ جامعہ ہٰذا کی ایپلی کیشن اور ویب سائٹ کے پہلے صفحے پر مصدقہ نقشہ اوقات نماز موجود ہے، اسی سے استفادہ کریں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200646
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن