بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل فون میں قرآن مجید کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنا


سوال

 کیا موبائل فون میں قرآن مجید   کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر کے موبائل میں تلاوتِ قرآن کر سکتے ہیں؟ موبائل میں تلاوت کرنے سے ثواب میں کوئی کمی تو نہیں ہو گی؟  یا قرآن مجید میں ہی تلاوت کرنی ضروری ہے؟

جواب

موبائل میں قرآن مجید ڈاؤن لوڈ کرنا اور موبائل سے قرآن کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ جب موبائل اسکرین پر قرآن مجید  کھلا ہو تو اسے چھونے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے، اسکرین کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو بلاوضو چھوسکتے ہیں، امید ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مکمل اجر و ثواب عطا فرمائیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200951

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں