بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل ایپلیکیشن کا کام کرنا


سوال

میں ایک کمپنی کی موبائل ایپلیکیشن پہ کام کر رہا ہوں، جس ایپلیکیشن کے ذریعے مختلف ریسٹورنٹس غیر مستقل بنیادوں پر یا چند گھنٹوں کے لیے عملہ ہائر کرتے ہیں، جس میں کھانا بنانے والا، صفائی کرنے والا، برتن دھونے والا، اور شراب بنانے اور پہنچانے والا کسی کو بھی ہائر کیا جا سکتا ہے، کیا میری یہ آمدنی حلال ہے، اور اگر نہیں تو کیا اب اس کمپنی کا کام بند کردوں پھر جو پیسے ان سے لے چکا ہوں اس کا کیا کروں؟

جواب

اگر آپ کسی موبائل ایپلیکیشن پر کام کرتے ہیں اور اس کام کے لیے کمپنی آپ کو معاوضہ دیتی ہے تو اپنی محنت کے عوض آپ کے لیے اجرت لینا جائز ہے بشرطیکہ آپ کا کام حلال ہو، اس میں کوئی حرام کام شامل نہ ہو مثلاً ایپلیکیشن پر جان دار کی تصویریں اپ لوڈ کرنا یا میوزک ڈالنا وغیرہ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200049

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں