بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل ایپ کے ذریعہ سروے میں شامل ہوکر مفت آئس کریم یا جوس حاصل کرنا


سوال

آج کل مکڈونلڈ ایپ کے ذریعے کون یا جوس وغیرہ فری دیا جاتا ہے۔ اس کے لیے ایپ پے سروے یا کوئی فارم بھرنا پڑتا ہے۔ کیا اس طرح سے کون یا جوس وغیرہ لینا جائز ہے؟

جواب

اگر آئس کریم وغیرہ کے اجزاء یہاں مقامی طور پر تیار کیے جاتے ہوں تو  مذکورہ سہولت حاصل کرنا فی نفسہ جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

نوٹ: اگر مذکورہ معاملے میں مزید کوئی تفصیل ہے تو مکمل وضاحت کرکے دوبارہ سوال ارسال کردیجیے۔ 


فتوی نمبر : 144008200930

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں