بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منی روک لینا


سوال

ایک شخص کی عادت ہے کہ رات سوتے وقت جب بھی اسے شہوانی خواب آتاہے تو وہ اپنے عضو کو دبا کر انزال روکتا ہے؛ حال آں کہ وہ انزال کا مزہ محسوس کرلیتاہے، مگر منی روک لیتا ہے، تو  کیا اس پر غسل واجب ہوگا؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر منی اپنے مستقر سے تو جدا ہو، مگراس کا خروج (بالکل) نہ ہو  تو غسل واجب نہیں ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1 / 14):
"إذا احتلم الرجل وانفصل المني من موضعه إلا أنه لم يظهر على رأس الإحليل لايلزمه الغسل، كذا في فتاوى قاضي خان".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200078

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں