بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منی جانے سے پہلے حج کی سعی کرنا


سوال

اس سال ہم لوگوں کا حج کا ارادہ ہے جیسا کہ اس سال 8 ذوالحجہ بروزِ جمعہ ہے، تو کیا ہم لوگ حج کی سعی جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کر سکتے ہیں؟ کیوں کہ جمعرات 7 ذوالحجہ ہے اور اسلامی اعتبار سے مغرب کے بعد 8 تاریخ شروع ہو جائے گی یا ہمیں 10 تاریخ کو دوبارہ سعی کرنی پڑے گی؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں حج کی نیت سے احرام باندھ لینے کے بعد نفلی طواف کے ساتھ حج کی سعی کرسکتے ہیں۔  اور اگر پہلے سعی نہیں کی، یا طواف کے بغیر صرف سعی کی تو طوافِ زیارت کے بعد دوبارہ سعی کرنا لازم ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200083

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں