بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منی اپنے مقر سے شہوت کے ساتھ جدا ہو تو غسل واجب ہوجاتاہے


سوال

بعض اوقات بندہ الٹا سوجاتا ہے اور احتلام ہوجاتا ہے، مگر منی عضو خاص سے باہر نہیں نکلتی، جب پیشاب کرنے جاؤ تو  تب نکلتی ہے،تو کیا منی کے جسم سے نکلنے سے پہلے میں نماز پڑھ سکتا ہوں؟

جواب

شہوت کے ساتھ احتلام ہوجائے، لیکن اس وقت الٹا لیٹے ہونے کی وجہ سے منی عضو خاص سےباہر نہ  نکلے، کچھ دیر بعد نکل جائے تو غسل واجب ہوجاتاہے؛ اس لیے بغیر غسل کیے نماز اد انہیں کرسکتے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143810200002

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں