بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

منہ میں پان یا نسوار رکھ کر ذکر کرنا


سوال

اگر منہ میں پان یا نسوار وغیرہ ہو تو کیا اس حالت میں آدمی ذکر وغیرہ کرسکتاہے؟

 

 

جواب

ذکر کے آداب میں سے ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عظمت ومقام کا استحضار و رعایت رکھتے ہوئے ذکر کرے، لہٰذا ذکر کے وقت منہ پاک صاف ہو اور اس میں بدبو یا غیر مناسب چیز کی بو نہ ہو۔ لہٰذا اگر کسی شخص کے منہ میں پان یا نسوار ہو تو ایسے شخص کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ ذکر کرنے سے پہلے اپنے منہ کو فارغ کر دے، اچھی طرح کلی کرکے اہتمام سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے، لیکن اگر مذکورہ اشیاء منہ میں ہوتے ہوئے بھی کوئی شخص ذکر کرتا ہے تو اس کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201195

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں