کیا منہ بولے سالے کی بیٹی سے شادی جائز ہے جب کہ پہلی بیوی راضی ہے؟
منہ بولے سالے (بیوی کے منہ بولے بھائی) کی بیٹی سے نکاح جائز ہے، البتہ بیوی کی سگی بھانجی سے نکاح جائز نہیں جب کہ بیوی حیات ہو اور نکاح (یا خدانخواستہ طلاق کی صورت میں عدت) میں ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010201264
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن