بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منگیترسے متعلق کہا کہ اگر وہ سنگر بن گئی تو مجھ سے فارغ ہے


سوال

دو دوست بیٹھے ہوئے تھے، ایک دوست نے کہا: ’’ تمہاری منگیتر سنگر بن رہی ہے‘‘  تو دوست نے جواب دیا کہ اگر وہ سنگر بن گئی تو مجھ سے فارغ ہے، لیکن یاد  رہے کہ اس وقت صرف منگنی ہوئی تھی،  نکاح نہیں ہوا تھا،  اس کے بعد نکاح کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں منگیتر کے بارے میں یہ کہنا کہ "اگر وہ سنگر بن گئی تو مجھ سے فارغ ہے" اس سے کسی قسم کی کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، اگر یہ شخص اس عورت سے نکاح کرکے رکھنا چاہے تو رکھ سکتا ہے۔

فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

"(وأما شرطه) على الخصوص فشيئان (أحدهما) قيام القيد في المرأة نكاح أو عدة". (1/348، كتاب الطلاق، الباب الاول، ط: رشيدية)

وفيه أيضًا:

"ولاتضح إضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكًا أو يضيفه إلى ملك، والإضافة إلى سبب الملك – كا الإضافة- إلى الملك، فإن قال لاجنبية إن دخلت الدار فأنت طالق ثم نكحها فدخلت الدار لم تطلق، كذا في الكافي". (1/420، ط: رشيدية، الفصل الثالث في تعليق الطلاق) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144012200998

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں