بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منکوحہ عورت کا دوسری جگہ نکاح کرنا


سوال

 شادی شدہ آدمی ایسی عورت سے کورٹ میرج کرےجس کا نکاح ہوچکا ہو،لیکن فی الحال اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہے چند دن کے بعد اس کی شادی (رخصتی) ہونے والی تھی، اس کورٹ میرج والے نکاح کا کیا حکم ہے؟

 

جواب

  کسی منکوحہ عورت کے لیے  پہلا نکاح ختم کیے  بغیر دوسرے شخس سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے ، دوسرا نکاح منعقد ہی نہیں ہوتا؛ لہذا یہ کورٹ میرج صحیح نہیں ہوا، عورت  پہلے شخص ہی کی منکوحہ ہے، دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات رکھنا حرام ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200002

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں