بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منت سے متعلق ایک سوال


سوال

میرے دو بھائی ہیں. یہ دونوں نہ پڑھتے ہیں نہ کام کرتے ہیں. میں نے یہ منت مانی ہے کہ اگر یہ دونوں پڑھنے لگ جائیں اور کام کریں تو میں 20 رکعات نفل پڑھوں گا. اب ایک بھائی صرف پڑھنے  لگا ہے. تو میں منت پوری کب کروں؟

جواب

اگر آپ نے اپنی منت کو دونوں کے پڑھنے کے ساتھ مشروط کیا تھا تو محض ایک بھائی کے پڑھائی شروع کرنے کی وجہ سے آپ کے اوپر منت کا پورا کرنا لازم نہ ہو گا، ہاں جب دوسرا بھائی بھی پڑھنے لگ جائے تو منت پوری کرنا لازم ہو جائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 735):
"(ومن نذر نذراً مطلقاً أو معلقاً بشرط وكان من جنسه واجب) أي فرض كما سيصرح به تبعاً للبحر والدرر (وهو عبادة مقصودة) خرج الوضوء وتكفين الميت (ووجد الشرط) المعلق به (لزم الناذر)".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201579

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں