بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

منبہات ابن حجر میں مذکور احادیث کس درجہ کی ہیں؟


سوال

منبہات ابن حجر کی احادیث کس درجے کی ہیں اس میں احادیث بغیر اسناد کےمذکور ہیں

جواب

واضح رہے کہ منبہات نامی کتاب جس کی نسبت ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی طرف کی جاتی ہے، محققین نےان کی طرف مذکورہ کتاب کی  نسبت کا بچند وجوہ انکار کیا ہے:

1۔ حافظ الحدیث امام سخاوی رحمہ نے اپنی تصنیف  الجواهر و الدرر (ص: ٦٦٠- ٦٩٥) میں ابن حجر رحمہ اللہ کی 273 تصانیف ذکر کی ہیں مگر ان کتب میں" المنبہات علی الاستعداد  لیوم المیعاد للنصح و الدواد " کو شامل نہیں کیا ہے۔

2۔ المنبہات کے اکثر قلمی نسخوں پر مؤلف کا نام نہیں ملتا ہے۔

3۔ مذکورہ کتاب  ابن حجر رحمہ اللہ کے اسلوب اور احادیث جمع کرنے کے منہج کے خلاف ہے۔

4۔  ابن حجر رحمہ اللہ کے  تلامذہ سے بھی منقول نہیں۔

لہذا صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ کتاب کی احادیث کے معتبر ہونے کے لیے ضروری ہے کہ کسی اور مستند احادیث کی کتب میں بھی موجود ہوں، تحقیق کے بغیر اس کتاب کی احادیث پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200834

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں