بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ملی نغمے سننے کا حکم


سوال

ملی نغمے سننا جائز ہے بغیر میوزک والے؟

جواب

 اچھے اَشعار ترنم کے ساتھ پڑھنا اور سننا درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے:

(1) پڑھنے والا پیشہ ور گویا، فاسق، بے رِیش لڑکا یا عورت نہ ہو۔

(2) اَشعار کا مضمون خلافِ شرع نہ ہو۔

(3)  ساز و آلاتِ موسیقی نہ ہوں۔

(4)  مجلس معصیت کی نہ ہو۔

لہذا اگر ملی نغموں میں درج بالا شرائط کی رعایت کی جائے تو ان کا سننا جائز ہے، اور اگر ان میں سے کوئی ایک بھی شرط نہیں پائی جائے تو ان کا سننا جائز نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200752

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں