بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ملٹی نیشنل کمپنی ہیڈ کی جانب سے دعوت میں شرکت


سوال

میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرتا ہوں، جس کا مالک جاپانی ہے،  ڈیپارٹمنٹ کا منتھلی ٹارگٹ پورا ہونے پر ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکنیکل ایڈوائزر  ( جوکہ جاپانی ہے) نے  اپنی طرف سے  پورے ڈیپاٹمنٹ کو ڈنر کی دعوت دی ہے۔

پوچھنا یہ ہے کہ ہم غیر مسلم کی دعوت میں شرکت کرسکتے ہیں، جس کا بل اس نے اپنی طرف سے دیا تھا اور کچھ ہم نے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جمع کرکے دیا تھا اور کمپنی میں ڈالا تھا کیوں کہ بل بہت زیادہ تھا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ دعوت میں شرکت کرسکتے ہیں،  بشرطیکہ کمپنی کی طرف سے اخراجات ادا کرنے کی اجازت ہو، بصورتِ دیگر اخراجات کا ایک حصہ کمپنی کے بل میں شامل کرنا درست نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200719

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں