بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ملازمت کی وجہ سے سنتیں ترک کرنا


سوال

ہمارے ایک دوست ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازم ہیں،وہاں پر لنچ ٹائم میں نماز کے لیے صرف اتنا وقت ملتاہے کہ وہ بمشکل فرض ادا کرپاتے ہیں ،توایسی صورت میں کیاکریں ؟صرف فرض پڑھ لیں یا پوری نماز پڑھنی ہوگی؟

جواب

ملازمت کی وجہ سے نماز کا ترک کرنا یا ناقص ادا کرنا جائز نہیں ،سنت اور فرض دونوں کی ادائیگی لازم ہے، البتہ نوافل چھوڑ دیے جائیں۔ لہٰذا لنچ ٹائم میں نماز کو مقدم رکھیں اور فرض اور سنتوں کی ادائیگی کے بعد بقیہ وقت کھانے میں صرف کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143906200091

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں